ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل رنگین کٹا قومی شاہراہ پر 2ایکٹیوا سواریوں کی ٹکر : شدید زخمی بائک سوار کنداپور روانہ

بھٹکل رنگین کٹا قومی شاہراہ پر 2ایکٹیوا سواریوں کی ٹکر : شدید زخمی بائک سوار کنداپور روانہ

Tue, 28 Nov 2017 19:50:49    S.O. News Service

بھٹکل:28/ نومبر (ایس اؤنیوز) 2چلتی ہوئی اکٹیوا سواریوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک سوار شدید زخمی ہوکر اسپتال میں زیر علاج ہونے کا واقعہ منگل کی دوپہر رنگین کٹا قومی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دو نوں اسکوٹر ایک لاری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ پیچھے والا اسکوٹر اگلے اسکوٹر سے ٹکراگیا، ٹکر لگنے سے جیسے ہی اگلا والا اسکوٹر نیچے گرا، پیچھے والا اُسکوٹر اُس کے اوپر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ایک اسکوٹر سوار کو شدید چوٹ لگی، البتہ دوسرا محفوظ رہ گیا۔

بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد زخمی سوار کو  زائد علاج کے لئے کنداپور روانہ کیاگیاہے۔  پولس نے دونوں سواریوں کو ضبط کرلیا ہے۔البتہ منگل کی شام تک پولس تھانے میں اس حادثے کے تعلق سے کوئی کیس درج نہیں ہواتھا۔

WhatsApp_Image_2017-11-28_at_12_56_42_PM.jpeg


Share: